کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

کمال آر خان نے سلمان خان کو کیا دھمکی دی؟

بالی ووڈ تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف کے آ ر کے اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے درمیان فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرگئی –

باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان المعروف ’کے آر کے‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس پر کمال آر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کو فلم ’رادھے‘ پر میرے تجزیے نے بہت متاثر کیا اس لیے انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

دوسری جانب سلمان خان کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تجزیہ نگار کمال آر خان کے خلاف مقدمہ فلم ’رادھے‘ کے تجزیے پر نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان کی این جی او ’BeingHuman‘ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں جس بنا پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے-

سلمان خان نے معروف فلمی تجزیہ نگار کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا

اس سے قبل کے آر کے نے متعدد ٹوئٹس میں سلمان خان سے مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی اس دوران انہوں نے سلمان خان سے جان چھڑانے کے لیے ان کے والد سلیم خان سے بھی متعدد مانگی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر اپنا تجزیہ پیش نہیں کریں گے –

تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد کے آر کے نے پینترا بدل دیا اور اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عام صارفین کی رسائی کو بند کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے آرکے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو! یہ احمق گلوکار (میکا سنگھ) اور جدوجہد کرنے والی اداکاراؤں کو آگے کر کے ان کے پیچھے نہ چھپو!‘۔

کے آ ر کے نے کہا کہ ’میرا وعدہ ہے کہ میں تمہارا فلمی کیریئر تباہ کر کے تمہیں ایک ٹیلی ویژن میزبان بنا دوں گا،یہ تمہارا آخری وقت ہے‘

اس سے قبل کے آر کے نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وویک اوبرائے، جان ابراہم یا پھر گلوکار اریجیت سنگھ بیچارے سیدھے لڑکے ہیں، لیکن اس بار تم نے غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے۔

اس نے سلمان خان کا کرئیر چوپٹ کر کے ان کو سڑک پر لانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی دھمکیاں دیں تھیں کمال نے کہا تھا کہ جو سوشانت کے ساتھ ہوا وہ اب کسی کے ساتھ نہیں ہوگا-

سلمان خان کی فلم پر منفی تجزیہ: میکا سنگھ کا کمال آر خان کیخلاف گیت بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجزیہ کرنے پر کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سلمان خان کی حمایت میں گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آئے اور کے آرکے کو ’گدھا‘ اور ’چوہا‘ کہا۔

میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف ایک گانا بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان ’کے آرکے کتا‘ ہوگا۔

میں سلمان خان کو سڑک پر لے آؤں گا اس نے اس بار غلط آدمی سے پنگا لے لیا ہے کمال آر خان

 

Leave a reply