شمالی وزیرستان:میں دو الگ الگ آئی بی اوز میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان:پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی:7دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق 5 جون 2022 کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جانی خیل، ضلع بنوں اور ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ جانی خیل میں 5 دہشت گرد اور NWD میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے بعد علاقے کے مقامی لوگوں نےدہشت گردوں کے‌خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Shares: