کرپشن کےپیسےکا70فیصدعمران،بشری اور30 فیصدفرح کوجاتارہا۔عظمی کاردارکا انکشاف

لاہور:کرپشن کےپیسےکا70فیصدعمران،بشری اور30 فیصدفرح کوجاتارہا،اطلاعات کے مطابق سابق رکن اسمبلی تحریک انصاف عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وائٹ کالر کرائم کا پیسہ منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھجوایا۔

عظمیٰ کاردار نے الزام لگایا کہ عمران خان ہنس ہنس کر بشریٰ بی بی کی فائلز پر دستخط کرتے رہے، کرپشن کا70فیصد عمران خان،بشریٰ بی بی اور 30 فیصد فرح گوگی کوجاتا رہا۔

 

سابق رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی فیصلہ کرتی عمران خان سے کس نے ملنا اور کس نے نہیں، عمران خان کا موبائل بھی بشریٰ بی بی کےپاس ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان بشریٰ بی بی،فرح خان کی کرپشن کی راہ میں رکاوٹ بنتے اسلئے ان کو وزیراعلیٰ نہیں بننے دیاگیا۔

عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جہانگیرترین سے دوری کی وجہ بھی بشریٰ بی بی تھیں۔

سابق رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارکٹھ پتلی تھے،وزیراعلیٰ ہاؤس کرپشن کا گڑھ تھا، فرح گوگی، طاہرخورشید بشریٰ بی بی کی کرپشن کے وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

Comments are closed.