7ستمبرکو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس بلائیں گے،شفقت محمود

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے سکول کھل جائیں گے،

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا،تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں سے مشاورت کے بغیر نہیں کیا،کورونا کے دوران تعلیم کا معاملہ اہم رہا ،تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے میں صوبوں نے معاونت کی،

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ کیمبرج کامعاملہ وفاق کے لیے بڑا چیلنج تھا،کیمبرج نے رزلٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جس پر ان کے مشکورہیں،وزارت صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پرکام کررہی ہے،پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مثبت اقدامات کیے،اسکول کھولنے سے پہلے ہم ایک اور اجلاس بلائیں گے جس میں حتمی فیصلہ ہوگا،

مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں میں آن لائن کلاسز لینے کےلیے طلبہ کو مشکلات کا سامنا تھا،وزیراعظم عمران خان نے تعلیم کے معاملات میں خود دلچسپی لی ،تعلیم میں طبقاتی نظام کوختم کیااور یکساں نظام تعلیم کے لیے کام کیا،ہم نے طلبہ کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ان کوپروموٹ کیا،تعلیم کے شعبے میں چیلنجز ضرور تھے لیکن کام کرنا تھا اور بعض معاملات میں کامیاب ملی،پی ٹی آئی نے اپنے منشور کے مطابق یکساں نظام تعلیم رائج کیامعیاری تعلیم کے لیے ہم نے ماہرین سے رائے اور تجاویز طلب کیے،7ستمبرکو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس بلائیں گے،

جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

Leave a reply