ایک کمرے کا مکان،84 بینک اکاؤنٹ اور آٹھ ارب 54 کروڑ کا دھوکہ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، واقعہ بھارت کا ہے، بنگلورو پولیس نے کاروائی کے دوران ایک 35 سالہ ملزم اور ایک 36 سالہ ملزم کو گرفتار کیا ہے جس میں سے ایک سافٹ ویئر انجینئر اور دوسرا گریجویٹ تھا، دونوں نے دھوکہ دہی سے ایک کمرے میں ہی رہ کر آٹھ ارب سے زیادہ کا فراڈ کر لیا،پولیس نے گینگ کے چار دیگر ملزمان کو بھی پکڑ لیا ہے

ایک 26 سالہ خاتون نے بنگلورو پولیس کو درخواست دی کہ اسے واٹس ایپ گروپ اور ایک ایپ پر کم سرمایہ کاری کر کے زیادہ کمانے کا کہا گیا ہے،شروع میں خاتون نے کمائی کی لیکن بعد میں اسے تقریبا آٹھ لاکھ کا دھوکہ کیا گیا، پولیس نے خاتون کی درخواست پر کیس سائبر برانچ کو دیا، سائبر برانچ نے تحقیقات شروع کیں اور اس کمرے تک پہنچ گئی جہاں سے فراڈ کا سارا کام کیا جا رہا تھا،پولیس دیکھ کر حیران رہ گئی کہ آٹھ ارب سے زائد کا دھوکہ کرنے والے ایک کمرے میں مقیم تھے،

پولیس حکام کے مطابق 35 سالہ منوج سری نواس اور 36 سالہ پھنیندرانے دو برس قبل یہ کمرہ کرائے پر لیا اور پرائیویٹ نام سے کمپنی کھول کر دو افراد کو نوکری دی، انہیں کام دیا گیا کہ آٹھ موبائل فون کو دن رات آن رکھنا ہے، بند نہیں ہونے دینا،ملزمان ان موبائل فون کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرتے تھے، بنگلورو پولیس کے مطابق، دھوکہ دہی کی زیادہ تر رقم آن لائن کیسینو اور گیمنگ ایپس کے ذریعے موڑ دی گئی تھی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک اپنی گیمنگ ایپ بھی شروع کرنا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق کچھ رقم بین الاقوامی بینک اکاؤنٹس میں بھی منتقل کی گئی اور مختلف غیر ملکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری بھی کی گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

Shares: