آٹھ سال بعد اچانک نام بدلنے سے سوال تو پیدا ہوتا ہے کہ شاید کہیں سیاست ہو رہی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ پر پیپلز پارٹی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

پیپلز پارٹی رہنما قمر الزمان کائرہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل قمر الزمان کائرہ نے عدالت میں کہا کہ موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کہ احساس پروگرام رکھ دیا ہے ،سیکرٹری بے انظیر انکم سپورٹ پروگرام عدالت میں پیش ہوئے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاق بڑا تیز ہے ۔قانون اس معاملے پر کیا کہتا ہے کہ نام تبدیل ہو سکتا ہے یا نہیں ۔وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے اسی ادارے کے تحت احساس اور کافلت پروگرام چل رہے ہیں ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ ایکٹ کے تحت کتنے پروگرام چل رہے ہیں ۔ سیکرٹری بے نظیر پروگرام نے کہا کہ کافی زیادہ پروگرام ہیں جو چل رہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کی چیرپرسن کون ہیں ۔ سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر چیرپرسن ہیں جن کے انڈر تین اور پروگرام بھی ہیں ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ یہ ادارے کیسے بنے اور انکے نام کیسے رکھے گئے۔ جس پر عدالت میں جواب دیا گیا کہ کابینہ میں معاملہ زیر بحث لا کہ فیصلے کیے گئے ہیں

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا قمر الزمان کائرہ صاحب آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں ۔جس پر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ غربا کے لیے بنایا گیا ۔محترمہ کی شہادت کے باعث تفصیلی بحث کے بعد یہ منظور ہوا ۔بے نظیر انکم سپورٹ پوری دنیا میں مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ہمارے ملک میں روایت ہے کہ ہم ایک دوسرے کی تختیاں اکھاڑنا چاہتے ہیں ۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا کیش پروگرام شروع کیا گیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب آپ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیرمین تھے تب کتنے پروگرام چل رہے تھے ، جس پر قمر زمان کائرہ نے عدالت میں کہا کہ تب ایک ہی بے نظیر انکم سپورٹ کے نام سے پروگرام چل رہا تھا

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آخری الیکشن سے پہلے بے نظیر انکم سپورٹ کے نام سے لوگوں کی مالی امداد دی جاتی تھی ۔یہ نام کب بدلا گیا ۔ سیکرٹری بے نظیر پروگرام نے کہا کہ فروری 2020 میں کفالت اور احساس ایمرجنسی کے نام سے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت رقم دی جا رہی ہے ۔

چیف جسٹس نے وفاق کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ وفاقی حکومت نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ۔کیا ایک ایکٹ آئینی حیثیت لے سکتا ہے

قمر زمان کائرہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ کابینہ نے ایکٹ میں تبدیلی کوئی منظوری نہیں دی۔ حکومت اصل میں بے نظیر بھٹو کو نام ہٹانا چاہتی ہے ۔بے نظیر بھٹو صاحبہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا اور وہ شہید ہو گئیں۔ ایکٹ میں ترمیم کیے بغیر حکومت کیسے یہ نام تبدیل کر سکتی ہے یہ قانون کی خلاف ورزی ہے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ کا ڈیٹا بھی منگوائیں کہ کیا کسی نے بے نظیر انکم سپورٹ نام رکھنے کی مخالفت بھی کی ۔آٹھ سال بعد اچانک نام بدلنے سے سوال تو پیدا ہوتا ہے کہ شاید کہیں سیاست ہو رہی ہے۔

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

لاہور ہائیکورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ کے ریگولیشن کی کاپی طلب کر لی ، لاہور ہائیکورٹ نے قمر الزماں کائرہ کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم فوری حکم جاری کر کے اور حکم امتناعی جاری کر کے غربا کی امداد نہیں روکنا چاہتے ۔لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا

 

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، فائدہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

Leave a reply