عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں ضمانتیں بحال

0
164
imran

لاہور ہائیکورٹ،سابق چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 ضمانتوں کو عدم پیروی پر خارج کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا،7 ضمانتوں کو بحال کرنے کا حکم، 2 رُکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سُنا دیا۔عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ کو عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے

سابق چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے، وکیل عمران خان نے کہا کہ سابق چیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ میں گرفتاری سے قبل عدالت میں پیش ہوتے رہے،سابق چیرمین پی ٹی آئی کی کچھ ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوچکے تھے ،ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا ،ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا ،اے ٹی سی عدالت کو چاہیے تھا جن ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوچکے تھے ،عدالت ان ضمانتوں پر سابق چیرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں جیل سے طلب کرتی،مگر معزز جج صاحب نے ایسا نہیں کیا اور عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کیں ،جج کے پاس لا محدود اختیارات ہیں تمام عدالتوں میں ملزمان کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں،عدالت اے ٹی سی عدالت کا فیصلہ کالعدم کرنے کا حکم دے،

پراسکیوشن جنرل سید فرہاد علی شاہ نے سابق چیرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کے خلاف دلائل دیئے اور کہا کہ ملزم سزا یافتہ تھا انکو گرفتار کرلیا گیا ،ملزم کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی تھی،عدالت ضمانت خارج کرنے کا حکم دے ،لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کیسز میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار دہشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے،اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی، پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا،درخواست گزار جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے،ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر انکی لی گئی ضمانتوں کو کینسل کر دیا۔ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے سے انکا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔عدالت ٹرائل کورٹ کے ضمانتوں کو کینسل کرنے کے 11اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے.

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

Comments are closed.