9 سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

0
42

9 سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں، 9سالہ بچے سے زیادتی اور12 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے

رتہ امرال پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم علی رحمان نے اس کے 9 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،جبکہ جاتلی پولیس کو متاثرہ بچے کے بھائی نے درخواست دی کہ ملزم مہرم حسین نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ اس کے 12 سالہ بھائی سے زیادتی کی کوشش کی،رتہ امرال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم علی رحمان کو گرفتارکرلیا جبکہ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم محر م حسین کو گرفتار کرلیا،

ایس ایچ اوجاتلی نے بتایاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،راولپنڈی پولیس بچوں اورخواتین پرزیادتی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنا رہی ہے

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قبل ازیں ملتان میں تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اغواء کے بعد تین بچے قتل کر دیئے گئے تھے پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن ہے، قتل ہونے والا مرسلین 10 سال، کاشف 12 سال اور ارسلان 9 سال کا ہے، بچے گزشتہ روز گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے بچوں کی لاشیں کھیتوں میں سے ملیں , وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان میں قتل ہونے والے بچوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ اعلیٰ سطح کی انکوائری کی ٹیم تشکیل دی جائے۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Leave a reply