جھنگ: پولیس ان ایکشن، ڈکیتی اور زنا بالجبر سمیت 9 سنگین مقدمات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد

باغی ٹی وی جھنگ( نامہ نگارعظیم حمید)جھنگ پولیس ان ایکشن، ڈکیتی اور زنا بالجبر سمیت 9 سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا،ملزم زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد،تین مشکوک مسلح موٹر سائیکل سواروں کو پولیس نے سرگودھا روڈ سیم پل کے قریب رکنے کا اشارہ کیا،چیکنگ پوائنٹ پر پولیس کے اشارے پر مشکوک مسلح افراد نے موٹر سائیکل نہ روکا۔مشکوک افراد کے تعاقب کیلئے ناکہ بندی پوائنٹس کو الرٹ کیا گیا۔بائی پاس کے قریب مشکوک مسلح افراد کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا، مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ۔پولیس پارٹی کی حقِ حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ،فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک مسلح شخص اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار، پسٹل برآمد ،زخمی مسلح شخص کے بقیہ دونوں ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔زخمی ملزم کی شناخت صفدر کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ملزم کریمینل ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی اور زنا بالجبر کے 9 مقدمات میں ملوث نکلا ،زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کے سرچ آپریشن جاری ہیں۔جھنگ امن پسند شہریوں کا ضلع ہے،کسی شر پسند کو برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت، ڈی پی او جھنگ نے کہا ہے کہ ڈاکووں ، چوروں اور بدمعاشوں کی کمین گاہوں پر گرینڈ آپریشن کئے جارہے ہیں،کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو انکے مذموم عزائم میں ناکام کریں گے۔

Leave a reply