سوڈان میں پھنسے 93 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

0
43

سوڈان میں پھنسے 93 پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے،

مسافر آج پی آئی اے کی پرواز PK754 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔اس سے قبل اب تک 636 پھنسے ہوئے پاکستانی وطن واپس پہنچے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعظم کے مشیر برائے اوسیز امیر مقام و ساجد طوری نے وطن پہنچنے والوں کا استقبال کیا باحفاظت وطن پہنچنے پر فیملز کی خوشی دیدنی تھی ،پی اے ایف کی 5 خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانی شہری واپس وطن پہنچے ،سوڈان سے ریاض اور جدہ کے راستے 636 پاکستانی اسلام آباد پہنچائے گئے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سوڈان سے تقریباً 1000 پاکستانیوں کو نکال لیا جائے گا۔

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

سوڈان کے دارلحکومت خرطوم سمیت دیگر علاقوں میں فوج اور مخالف گروپ کے مابین شدید جھڑپوں کے بعد خانہ جنگی جیسی صورتحال ہے جس کے باعث پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے باشندے وہاں پھنس کر رہے گیاور پاکستان سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے لیے آپریشنز کیے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے 107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکرکیا، وزیراعظم نے جدہ میں سرکاری رہائش اور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کی وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم کا سوڈان میں پاکستانی سفیر، میر بہروز ریگی، ہیڈآف چانسری محمد سعید، ڈیفنس اتاشی کرنل محمد ہارون، کمرشل اتاشی عطاءاللہ کی بھی تحسین کی ،وزیراعظم نے سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے محمد بلال شفیق اور راشد خان کو بھی خصوصی شاباش دی، وزیراعظم نے ٹیم کو ہدایت کی کہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھیں،

Leave a reply