2022 میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 9673 بچوں کو پنجاب بھرمیں ریسکیو کیا۔ سارہ احمد

0
51

2022 میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 9673 بچوں کو پنجاب بھر میں ریسکیو کیا۔ سارہ احمد
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمدنے 2022ء میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ سال 9673 بچوں کو پنجاب بھر میں ریسکیو کیا گیا۔ لاہور میں 3023، گوجرانوالہ میں 1784، فیصل آباد میں 925، راولپنڈی میں 908، ملتان میں 1127، ساہیوال میں 677 بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 627، بہاولپور میں 348 اور رحیم یار خان میں 164 بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ گذشتہ سال 8000 کے قریب بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا۔

سارہ احمد نے مزید بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 2022 کے دوران 500 کے قریب گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کی تلاش کے بعد والدین تک پہنچایا۔ گزشتہ سال کے دوران تشدد اور زیادتی کا شکار 200 بچوں کو تحفظ فراہم کیا اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر 2626 کالز موصول ہوئیں جس پر 1042 بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ پنجاب بھر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار بڑھانے کا اقدام کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

Leave a reply