میلسی کے نواحی تھانہ مترو کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ 99 مقدمات میں ریکارڈی افتہ 2 ڈاکومبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے مارے گئے
ملزمان کو ماہ اپریل میں واردات کے دوران پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے اسلحہ سمیت گرفتار کئے تھے ملزمان 6 مقدمات میں شناخت پریڈ کے بعد ریمانڈ پر تھے پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو پولیس تھانہ صدر وہاڑی میں درج مقدمات میں ریکوری کیلئے لے جایاجارہاتھاکہ تھانہ مترو کی حدود میں ڈکیتوں کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والا ڈکیت شاہد عرف شاہدی 50 مقدمات میں جبکہ خالد عرف خالدی 49 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے پولیس نے مارے گئے ڈاکوؤں کے مقدمات کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔
پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے ملزمان ضلع وہاڑی،فیصل آباد اور قصور سمیت مختلف اضلاع میں ڈکیتی، رابری، اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔
اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام
سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان
معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
دوسری جانب ڈیرہ غازیخان کے علاقہ تھانہ دراہمہ پیر فتح شاہ کے نزدیک دوران چوری مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے چار اشخاص زخمی ہو گئے،ڈی پی او حسن افضل نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق ملزمان چوری کے نیت سے آئے تھے۔دوران چوری مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں چار اشخاص زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے وقوعہ کے متعلق مزید حقائق جاننے کے لئے پولیس تحقیق کر رہی ہے۔ڈی پی او کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔