سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

0
68
supreme court

سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

سپریم کورٹ میں سرگودھا سے مغوی لڑکی کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

دوران سماعت ڈی پی او سرگودھا نے ضلع سے اغواء شدہ 151 لڑکیوں کو بازیاب کروائے جانے کا انکشاف کیا، ، سپریم کورٹ نے اتنی بڑی تعداد میں لڑکیوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ،ڈی پی او نے عدالت میں کہا کہ آپریشن عدالتی حکم پر کیا گیا اور مختلف علاقوں سے 151 لڑکیاں ملیں،21 لڑکیاں قحبہ خانوں سے برآمد کی گئیں،

سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ اتنے چھوٹے سے علاقے سے 151 اغواء شدہ لڑکیاں ملیں؟ لڑکیوں کا اغواء ہونا پولیس کی نااہلی اور ناکامی ہے ، جولڑکیاں برآمد ہوئیں کیا انکی ایف آئی آر درج تھیں، جن تھانوں میں مقدمات تھے ، ان کے ایس ایچ زوز کو نوٹس کرنا چاہیے تھا، ڈی پی او سرگودھا نے عدالت میں کہا کہ مذکورہ مغوی بچی کی تلاش بھی جاری ہے،عدالتی حکم پر مغوی لڑکیوں کو برآمد کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں

جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی کی بات ہے ، ایف آئی آر کے باوجود اتنی سستی برتی گئی ،ڈی پی او نے کہا کہ مختلف مقدمات میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے بازیاب ہونے والیوں میں سے کچھ لڑکیوں نے نکاح نامے بھی دکھائے جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ نکاح نامے تو بن بھی جاتے ہیں

سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو صوبے میں مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے اور مغوی لڑکیوں کی مبرآمدگی کیلئے بھی پولیس کو اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے ۔

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

Leave a reply