پیکا ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے،یوسف رضا گیلانی

0
45

پیکا ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے،یوسف رضا گیلانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قیام میں پیپلزپارٹی کا کردار تھا ،

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے،لوگوں سے ایک کروڑ نوکریوں،50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا،پیکا ایکٹ حکومت کا خوف ہے،پیکا ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے،حکمران کو پارلیمنٹ پراعتبار نہیں ،آرڈیننس لاتے ہیں ،پارلیمنٹ کو نظر انداز نہ کیا جائے اس کا اپنا کردار ہے ،یہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہے ہیں،حکومت خوفزدہ ہوکر میڈیا پر قدغن لگانا چاہتی ہے ، اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر منظم ہے،

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ 27 فروری سے عوامی مارچ کراچی سے شروع ہوگا 28 تاریخ کی رات حیدر آباد رکیں گے یکم مارچ کو سکھر میں رات کو قیام کریں گے دو مارچ کو رحیم یار خان، پھر وہاں سے بہاولپور اور 3 کو ملتان پہنچیں گے،

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کوئی غیر جمہوری نہیں ، نو کانفیڈنس کی بات کی ہے ،اسٹیبلیشمنٹ کو نیوٹرل ہونا چاہیے،یہ انکا کام ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں،اسلام آباد جا کر کیا کرنا ہے اس کے لیے فیصلہ ہو رہا ہے آج مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری کی ملاقات ہے،آصف زرداری سراج الحق سے بھی ملاقات کریں گے

قبل ازیں پیپلز پارٹی الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم لاکر عوام کو خاموش کرانے کے حکومتی سازش کی بھر پور مخالفت کرتی ہے،پی پی رہنما شازیہ مری کہتی ہیں کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ انتخابات میں دھاندھلی کا ایک نیا منصوبہ ہے،حکومت کو اپنی نااہلی اور ناکامی واضح طور پر نظر آ رہی ہے اس لئے اب ذاتی مفادات کے لئے قانون ہی تبدیل کیا جا رہا ہے،حکومت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے انتخابات چوری کرنے نہیں دیں گے،شازیہ مری نے مزید کہا کہ عوام کو نا گھبرانے کا مشورہ دینے والی حکومت اب خود کیوں گھبرا رہی ہے؟پیکا قانون کے تحت عام لوگوں کی آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل اور عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی ہے،

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ

وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ

آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

گرفتار محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج

کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

ملکی صحافتی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کر دیا

Leave a reply