محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

0
51

محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان
وفاقی حکومت نے ایک روز قبل صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے اسے عدلیہ، قانون کی حکمرانی پر شب خون قرار دیا

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سیشن جج کے خلاف ریفرنس کا مقصد حکومت کی جانب سے عدالتوں اور انصاف پر شب خون مارنا ہے، حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل کا جج پر غیرذمہ دارانہ اور تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، یہ اقدام عدلیہ اور قانون کی حکمرانی پر شب خون اور من پسند فیصلوں کے حصول کی خواہش ہے، ضلعی عدلیہ کے شریف النفس جج کے خلاف تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت اور ناقابلِ برداشت ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر جج کے خلاف کوئی ریفرنس آیا تو بار اس میں فریق بنے گی، بار ایڈیشنل سیشن جج کے جرات مندانہ فیصلہ کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے اور حکومت کے اس اقدام کو من پسند فیصلوں کے حصول کی خواہش تصور کرتی ہے، کسی بھی ادارے یا آفس کو عدلیہ پر شپ خون مارنے کے لیے بار کی مضبوط رکاوٹ عبور کرنا پڑے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا کہ بار اگر چہ بہت سے معاملات میں عدلیہ سے مایوس، دکھی ہے اس کے باوجود اختلاف سے بالا تر قانون کی عمل داری کی حفاظت کرے گی، ماضی میں صحافتی برادری بار کے عدلیہ کے ساتھ تلخ معاملات میں موقف پیش کرنے سے قاصر رہی۔اسلام آباد بار کی جانب سے ہونے والی شدید مخالفت کے بعد اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے وضاحت کی کہ حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی وزیراعظم نے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی اور نہ اس سارے معاملے سے اُن کا کوئی تعلق ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی فیصلوں کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوسکتے البتہ فیصلے کیخلاف اپیل کرنا پراسیکیوشن کا حق ہے جسے استعمال کیا جائے گا

 

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ

وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ

آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

Leave a reply