سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین

0
64

سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین

شہید سینئر پروڈیوسر صحافی اطہرمتین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی صدرمملکت عارف علوی اور گورنر سندھ نے نماز جنازہ میں شرکت کی،نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غںی،ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرا سمیت دیگر نے شرکت کی،

دوسری جانب چوبیس گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا، صحافی اطہر متین قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی ،کراچی میں قتل کئے گئے صحافی اطہر متین کے کیس کی تحقیقات جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کا فرانزک کرا لیا گیا۔ فرانزک رپورٹ میں خول ماضی کی کسی واردات سے میچ نہیں ہوا، حب سے حراست میں لیا گیا جہانگیر بے گناہ نکلا۔ جہانگیر نے واردات میں استعمال بائیک 2018 میں بیچی تھی

اطہر متین کے بھائی طارق متین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں اپنے سب سے اچھے دوست کو آج سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں ۔ میرا دل رو رہا ہے ۔ کراچی کیوں بے اماں ہے ؟ ہماری جان اتنی سستی کیوں ہے؟ درندے اتنے آزاد کیوں ہیں ؟ کیا آپ میری آواز سے آواز ملائیں گے ؟ کیا آپ بھی کہیں گے ؟

طارق متین کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس ملک کے سب سے بڑے چینلز کے نیوز رومز میں انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے اسے ملازمت نہیں سعادت تصور کیا ہے ۔ مجھے ان نیوز چینلز کی ساتھ کی ضرورت ہے کیا میں آج پلیز ان کی اسکرینز پر بھی دیکھ سکتا ہوں۔

اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کی سڑکوں پر دن دیہاڑی مارے جانے والے اطہر متین کو بھی شاید کبھی انصاف نا ملے۔ اللہ!! اس بے امان ملک کو اپنی امان میں لے لے۔ پروردگار اطہر متین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطاء فرمائے۔

کراچی میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ "گزشتہ روز صحافی اطہر متین اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو ڈاکوئوں نے مزاہمت پر قتل کر دیا، پہلے تھانوں کی بولیاں لگتی تھی اب ایس ایس پی اور ڈی آئی جی بھی ٹھیکے پر دیئے جارہے ہیں ”

دوسری جانب پی ایف یو جے کی کال پر سماء نیوز کراچی سے وابستہ سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کے خلاف آج بروز ہفتہ بوقت تین بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا

اینکر پرسن طارق متین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش گھر آ گئی ہے، کسی خاتون کے ساتھ ڈکیتی ہو رہی تھی اطہر متین بچی کو سکول سے چھوڑ کر آ رہے تھے، انہوں نے ڈاکوؤن کو ہٹ کیا تو انہوں نے فائر کیا، اور نشانہ بنایا، پولیس، قانون نافذ کرنیوالے ذمہ دار ہیں ، ہم بھائی کو سپرد خاک کریں گے،مکمل ذمہ داری کے ساتھ ہوش و حواس میں کہتا ہوں کہ کل تدفین ہو گی، پرسوں سوئم ہو گا، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو متعلقہ تھانے کے سامنے خود کو آگ لگا دوں گا یا انکو آگ لگا دوں گا،

کراچی میں نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا ،واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اطہر متین کو گولیاں مار دی گئی ہیں، گولیان لگنے سے اطہر متین کی موت ہو گئی ہے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ناظم آباد کی مین شاہراہ پر پوا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے تو اطہر متین نے شہری کو بچانے کے لئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے وہ گر گئے اسی دوران ایک ملزم نے فائر کھول دیا ،گولیان لگنے سے کار میں سوار اطہر متین موقع پر ہی چل بسے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

اطہر متین نجی ٹی وی سماء سے منسلک تھے اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے جب کہ وہ معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے بھائی تھے

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

Leave a reply