لاہور :کرپشن کیس میں سزاپانےوالے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے لیے جو خاص پیغام لکھ کر بھیجا ہے اس کے بارے میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے خط کےمندرجات مولانا فضل الرحمان سے شیئر کیے جائیں گے۔
روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا
ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جیسے میں کہوں ویسے ہی ہونا چاہیے ، یہ اطلاعات ہیںکہ نواز شریف کا خط لے کر مسلم لیگ (ن) کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں شہبازشریف نے میاں نواز شریف کے خط کے مندرجات پڑھ کر سنائے، خط میں کہا گیا ہےکہ پارٹی وفد فوری طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے جس کے بعد اب ایک پارٹی وفد فوی طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا،
عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟
مسلم لیگ کے اہم رہنما سابق وزیراحسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے آزادی مارچ کا حتمی پروگرام تشکیل دیا جائے گا، نواز شریف کے خط کے مطابق ان کے حکم پر پارٹی 100 فیصد عمل درآمد کرے گی۔ دوسری طرف نے پارٹی قیادت میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن اور قائدین سب کو نواز شریف کی ذات پر مکمل اعتماد ہے۔