امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

0
43

واشنگٹن :سعودی عرب امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے حوالےسے اہم باتیں سامنے آگئی ہیں، اسی حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمطالبہ کیا ہے کہ اتحادی ملک سعودی عرب اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی قیمت ادا کرے گا۔ سعودی عرب کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹا جاسکے۔

فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

وائٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہا کہ ’امریکا سعودی عرب کی مدد کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوجی و دیگر سازو سامان روانہ کررہاہے‘۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ کررہے ہیں سعودی عرب نے ہر چیز کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔

عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں دو دھماکہ خیز ڈرونوں نے حملہ کرکے وسطی سعودی عرب میں ارامکو کی آئل پائپ لائن کے دو بڑے اسٹیشنوں میں آگ لگا دی تھی، اس آئل فیلڈ سے پائپ لائن کے ذریعے بحر احمر کے ساحل کے مغرب میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔یہ بھی یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی امریکی ا فواج سعودی عرب میں رہ چکی ہیں‌

Leave a reply