وزیراعظم کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ملک بھر کے خشک سالی اور پانی کی کمی سے دوچار علاقوں میں بڑے پیمانے پر زیتون کے درختوں کی کاشت کے حوالے سے جلد ایک جامع پروگرام شروع کرے گی،

پورا پاکستان 10 بلین ٹری سونامی کی چھتری تلے متحد ہے، 20 جولائی شجرکاری کا قومی دن ہو گا، ملک امین اسلم

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو پوٹھوار ریجن کے ضلع چکوال میں زیتون کے باغات کا دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اے پی پی کے مطابق ملک امین اسلم نے کہا کہ زیتون کے درختوں کی کاشت بارے اس جامع پروگرام کے تحت ملک بھر کے خشک سالی اور پانی کی کمی سے دوچار علاقوں میں زیتون کے 50 ملین پودے کاشت کیے جائیں گے جس سے ان علاقوں میں کسانوں کے ذریعہ آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوسکے گا ، یہ دورہ وفاقی وزارت موسماتی تبدیلی کے شعبہ جنگلات نے پنجاب محکمہ زراعت، محکمہ جنگلات اور ادارہ چکوال زرعی تحقیق کے تعاون سے منعقد کیا ، جس کے دوارن مشیر وزیراعظم کو چکوال میں زیتون کے باغات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا،

اھلاوسھلا:ہم پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ایران

نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

دورے کے دوارن اور ادارہ چکوال زرعی تحقیق کے سربراہ نے زیتون کی کاشت اور زیتون کے درختوں کا مختلف موسمیاتی خطرات کو برداشت کرنے کی قدرتی صلاحیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی، قبل ازیں ملک امین اسلم نے کہا تھا کہ پورا پاکستان 10 بلین ٹری سونامی کی چھتری تلے متحد ہے اور یہ منصوبہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام صوبے آج ایک پیج پر ہیں کہ آنے والی نصلوں کیلئے مل کر درخت لگائیں۔ جو صوبائی حکومت شجرکاری میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی اس کی مقتدر جماعت کیلئے منفی سیاسی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام اس منصوبے کو بہت سنجیدہ لے رہی ہے،

Shares: