وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،

وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نےعلاقائی امن وسلامتی کیلئےحالیہ اقدامات سے سپریم لیڈر کو آگاہ کیا، وزیر اعظم کی ایرانی صدرحسن روحانی کےساتھ ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے پاک ایران تاریخی اورثقافتی تعلقات اجاگرکیے، وزیر اعظم کی طرف سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم نےمشرق وسطیٰ میں امن کےفروغ کیلئے ایران کادورہ کیا، وزیرخارجہ ،معاون خصوصی زلفی بخاری اوراعلیٰ حکام ساتھ تھے،

قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

وزیراعظم کی ایرانی قیادت کےساتھ خوشگوارماحول میں ملاقاتیں ہوئیں، فریقین کامصالحتی عمل آگے بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعظم کی طرف سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کےفروغ کااعادہ کیا گیا، وزیراعظم نےایرانی صدر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیےسےآگاہ کیا، اعلامیہ کے مطابق ایران کی طرف سے خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سےخطےکاامن خطرے میں ہے، وزیراعظم نےخلیجی ممالک کوفوجی تنازع سےبچانےپرزوردیا اور کہا کہ خلیجی ممالک میں فریقین بات چیت سےمسائل حل کریں، سعودی ایران کشیدگی کم کرانےکیلئےسہولت کاری کیلئےتیارہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کےساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم عمران خان کامسئلہ کشمیرپر ایران کی حمایت پراظہارتشکر کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 ہفتےسے 80 لاکھ افرادکالاک ڈاؤن جاری ہے، وزیراعظم نےایرانی صدرکو 5 اگست کےبھارتی اقدام سےآگاہ کیا اور کہا کہ بھارتی اقدام سےخطےمیں امن وسلامتی کیلئےخطرہ پیداہوا،

Shares: