نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ پنجاب نے جیت لی تین روزہ چیمئن شپ میں مجموعی طور 22 نئے قومی ریکارڈ بنے سندھ کے علی مٹھا چیمپئن شپ کے بہترین تيراک قرار پائے
سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر نیشنل سوئمنگ پول میں تین روز تک جاری رہنے والی قومی ایج گروپ سوئمنگ چیمئن شپ پنجاب کی واضح برتری کے ساتھ ختم ہوگئی ۔آخری روز ہونے والے فائنل مقابلوں میں انڈر 14 سو میٹر فری سٹائل میں پنجاب کے ابراہیم رشید،انڈر 16 سو میٹر بٹر فلائی میں پنجاب کے فیروز خواجہ ،انڈر 12 سو میٹر بیک سٹروک میں سندھ کے علی مٹھا ،انڈر 16 دو سو میٹر ریس میں سندھ کے ذیشان عباس، 50 میٹر بٹر فلائی انڈر 16 میں پنجاب کے فیروز خواجہ،انڈر 14 کے 50 میٹر فری سٹائل میں پنجاب کے دانیال غلام نبی نے فتح سمیٹی، ،،ٹیم ایونٹ میں انڈر 14اور انڈر 16 چار ضرب سو میڈلے ریلے رسیوں میں پنجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی
چیمئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرکٹ کی طرح سوئمنگ پر بھی توجہ دے تو بہتر نتائج آسکتے ہیں چمپين شپ کے آرگنائزر حفیظ بھٹی کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں کئی باصلاحیت سوئمر سامنے آئے ہیں جو پاکستان کي بين الاقوامي سطع پر نمائندگي کرسکتے ہيں۔
مزید پڑھیں
مہمان ایسا نہیں کرتے ! پی سی بی کا سری لنکا کرکٹ کے صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار