لاہور : سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم کی زیر نگرانی آپریشن میں بارہ کروڑ مالیت کی چھ کنال اراضی وگزار کرالی ۔اراضی پر غیر قانونی اصطبل اور گھر کو مسمار کردیا گیا
روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی
ذرائع کےمطابق آج ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے سبزہ زار میں گرینڈ آپریشن کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد عثمان معظم خود آپریشن کی نگرانی سبزہ زار اے بلاک میں چھ کنال قیمتی اراضی واگزار کرائی جارہی ہے۔ اراضی پر غیر قانونی اصطبل اور گھر کو مسمار کردیا گیا ۔ ایل ڈی اے نے 12 کروڑ روپے مالیت کی چھ کنال اراضی واگزار کروالی ۔
جدہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والی بلی کے دنیا بھر میں تذکرے ، معاملہ کیا ہے ؟
ایل ڈی اے حکام نے اس قطعہ اراضی کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہاکہ اس سکیم پلان میں اس اراضی پر 12 مرلے رقبے کے 10 رہائشی پلاٹ بنائے گئے تھے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے قابضین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ازخود غیر قانونی قبضہ ختم کردے ورنہ آپریشن کے لیے تیار رہے۔