سڑک کے حادثہ میں ہاکی کے 4قومی کھلاڑی جاں بحق جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
بھارت، زبردست بس حادثہ، 21افراد ہلاک، درجنوں زخمی
حادثہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہوشنگ آباد ضلع پیش آیا جہاں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ہاکی کے 4 قومی سطح کے کھلاڑی جاں بحق ہو گئے۔
بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی ہوشنگ آباد میں دھیان چند ہاکی ٹورنامنٹ میں میچ کھیلنے جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی سوئفٹ ڈیزائر کار سڑک پر لگے درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 4 ہاکی کھلاڑیوں شاہنواز خان، آدرش ہردوا، آشیش لال اور انیکیت جاں بحق ہو گئے جبکہ تین کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے چاروں قومی سطح کے ہاکی کھلاڑی تھے۔
بھارت:ہماچل پردیش بس حادثہ 18 افراد ہلاک 30 زخمی بس گہری کھائی میں جاگری
ریاستی وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔
21 افراد ہلاک 50 زخمی ، ہندو یاتری بس حادثہ کا شکارہوگئے ، ہر طرف خون ہی خون