برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے دورہ پاکستان کے دوران لاہورآئیں گے جہاں وہ نشتر سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ،وویمن کرکٹرز اور نوجوان کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی ایڈمن بلاک ، پلئیرز بلاک ، باب وولمر ان ڈور سکول ،میوزیم ، لائبریری ، پریکٹس گراؤنڈ اور رہائشی کمروں پر مشتمل ہے ۔۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں
اکیڈمی کی تمام راہداریوں پر پاکستان کرکٹ کی تاریخی تصاویر آویزاں ہیں۔۔جس میں قومی ٹیم کے دورہ برطانیہ کی یادیں بھی شامل ہیں ۔۔۔اکیڈمی میں موجود میوزیم میں 1992 کے ورلڈ کپ سمیت تمام ٹرافیوں کو شیشے کے باکس میں سجا کر رکھا ہوا ہے شاہی خاندان کا جوڑا لاہور قیام کے دوران سولہ اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کرنا ہے
معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
یاد رہےکہ یہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی پاکستان آمد اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، دوسری طرف شہزادے کی آمد کے حوالے سے بہت زیادہ سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ، پاکستانی بھی اپنے معزز مہمانوں کی آمد پر بڑے خوش دکھائی دے رہےہیں