ایف اے ٹی ایف ،دہشت گردوں کی مالی معاونت، نیب بھی متحرک
دہشت گردوں کی مالی معاونت، نیب بھی متحرک ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کیلئے نیب میں خصوصی سیل قائم کرنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد خصوصی سیل نیب میں قائم کر دیا گیا ہے ،
ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی سیل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ سے ملکر مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کرے گا، نیب میں بنائے گئے سیل کے ڈی جی آپریشنز ظاہرشاہ سربراہ ہوں گے، ڈائریکٹرظفر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر مفتی عبدالحق، جہانزیب فرید، سہیل احمد اور ناصرمحمود باقی اراکین میں شامل ہیں.
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا
اینٹی منی لانڈرنگ سیل ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ اور متعلقہ سٹیک ہولڈر کے درمیان کوآرڈینیشن بھی کریگا، سیل دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے پر تحقیقات کرسکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.
ایف اے ٹی ایف پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہونے کو
کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، سیکرٹری وزارت خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلمان خان، جنرل ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو)سے میجر جنرل نعمان ذکریا، چیئرمین سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان ،گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن، ممبر کسٹمز جواد اویس آغا، ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان، بریگیڈیئر عمر نسیم جی ایچ کیو اور کرنل سلمان راشد جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا۔