قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں "حلوے” کا تذکرہ مشاہداللہ خان نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا ، وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا کہ کئی سرکاری وفاقی محکموں کی کارکردگی خراب ہے اور کروڑوں کا بجٹ ہے،وزارت سائنس وٹیکنا لوجی کے 13 اداروں کا 100کروڑسے زائد بجٹ اورکارکردگی صفرہے،وفاق کے بے شمار بیمار اداروں کو بند، تنظیم نو یا ضم کرنے کی ضرورت ہے،

سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

حکومت نے ایسا کیا کام کیا کہ رحمان ملک بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

سینیٹرمحمد اکرم نے کہا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن وفاقی اداروں میں بھرتی میں کوٹا سسٹم نظرانداز کررہا ہے، ایف پی ایس سی حکام نے کہا کہ کوٹہ سسٹم طے شدہ ہے،اس پر تمام صوبوں کے حصے کے مطابق عمل ہوتا ہے،سینیٹرمحمد اکرم نے کہا کہ خلاف ورزی ہورہی ہے، آپکی دستاویزات میں سندھ،بلوچستان کو نظرانداز کیا جارہا ہے،

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فاٹا کی شمولیت کے بعد کوٹہ کیا ہوگا؟

کوٹے کے معاملے پر کمیٹی ارکان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ کمیٹی اجازت دے تو میرے پاس حل ہے، سینیٹر مشاہداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس حل ہے تو ہمارے پاس حلوہ  ہے،اعظم سواتی نے کہا کہ آپ کا حلوہ نہیں پکنے والا،جس پر مشاہداللہ خان نے کہا کہ ذرا صبر کریں، آپ کو حلوہ کھلاتے ہیں،

آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برہم

کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وفاقی محکموں میں بھرتی کیلیے کوٹے پرعمل کی رپورٹ طلب کرلی

Shares: