سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

0
45

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انکشاف ہوا کہ سائبر کرائم کو دی جانے والی درخواستوں پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی

آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم

گھریلو تشدد،قانون میں تبدیلی کے لئے رائے طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کاعلی خان جدون کی زیر صدارت اجلاس ہوا. اجلاس میں سائبرکرائمز بڑھنے پرمشاورت کیلیے وزارت آئی ٹی، اطلاعات، داخلہ، کابینہ ڈویژن سےتجاویزلینےکا فیصلہ کیا گیا.

تحریک انصاف کے ارکان اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پربرس پڑے

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ ہمارے ادارے قومی و عوامی مخالف مواد فیس بک اور ٹویٹر سے ازخود کچھ نہیں ہٹاسکتے.

آئی ٹی کی وزیر نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی پر وزارت آئی ٹی ایک پالیسی تیار کررہی ہے، حکومت کی رکن جویریہ ظفر نے کہا کہ میں نےاپنے فیس بک اکاؤنٹ سےمتعلق ایف آئی اےسائبرکرائم کوشکایت کی تھی ،پانچ ماہ گزر گئے ایف آئی اے نے شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی.

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے حکومتی رکن کی شکایت کا ازالہ نہیں کرسکتی تو عام آدمی کا کیا بنےگا، قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے ایف آئی اے کی کارکردگی پر جواب طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا .
سائبرکرائمز سےمتعلق اقدامات پربریفنگ کیلیےوزارت اطلاعات،داخلہ اورکابینہ ڈویژن کےحکام طلب

Leave a reply