امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،
نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک کے عرصہ میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 911.69 ملین ڈالر زرمبادلہ وطن عزیز پاکستان بھجوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.67 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 862.76 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھیجا تھا، بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 420.88 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان ارسال کیا، یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 360.16 ملین ڈالرکا زرمبادلہ بھیجا تھا،
نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں، نیب کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
مالی سال کے اس عرصہ میں امریکہ نے پاکستان میں 18 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جبکہ اسی طرح گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست امریکی سرمایہ کاری کا حجم 88.6 اور مالی سال 2017-18ء میں 136.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے،