قاہرہ : اوباش ، بدمعاش اور قماش لڑکے ایک طرف عزتوں کو تار تار کرتے ہیں تو دوسری طرف اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کا خاتمہ بھی اسی انداز اور سوچ سے کرتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں جواں سال نوجوان کو دوشیزہ کی عزت بچانے کے جرم میں نامعلوم ملزمان نے تلا شہر میں چاقو کے وار کرکے بے رحمی سے قتل کردیا۔
ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا
تفصیلا ت کے مطابق 18 سالہ نوجوان تلا نے ایک سڑک پر کچھ اوباش افراد کو ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا تو دوشیزہ کا دفاع کرنے پہنچ گیا، نوجوان نے مظلوم لڑکی کو کو عصمت دری ہونے سے بچالیا لیکن ملزمان نے بعد میں محمود البنہ پر گھات لگاکر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کو فوری پر استپال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا فیصلہ کرلیا
مصری میڈیا نےیہ بھی انکشاف کیا ہےکہ زخمی ہونے کے تھوڑی دیر بعد اس لڑکے نے فیس بُک پیج پر واقعے سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی کہ ’گلی میں کسی لڑکی تشدد کا نشانہ بنانا مردانگی نہیں ہے‘۔خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے لڑکوں کا وہی گروپ تھاجو گلی میں لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھاا اور جنسی زیادتی کرنا چاہتے تھے،