آصف زرداری کو کونسی بیماری…………. رحمان ملک خاموش نہ رہ سکے

0
50

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے آصف زرداری کی صحت کے بارے تشویشناک دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹررحمان ملک نے سابق صدر آصف زرداری کوطبی سہولیات پرسیکرٹری داخلہ پنجاب کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کر دیا،سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا شوگر، دل سمیت مکمل طبی معائنہ کیا جائے ،کسی بھی قیدی کو مکمل طبی سہولیات مہیا کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کی ذمہ داری ہے.

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

رحمان ملک نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آصف زرداری کی صحت پر جامع رپورٹ 24 اکتوبر تک جمع کروائیں ،آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرکے سینیر میڈیکل ٹیم سے مکمل چیک اپ کروایا جائے،میڈیکل ٹیم کی رپورٹ و سفارشات پر عمل درآمد کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کی ذمہ داری ہے،قوانین کےمطابق اگرجیل میں طبی سہولیات نہ ہوتوقیدی کواسپتال منتقل کرنا لازم ہے.

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں

Leave a reply