قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بھی گئی۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فورسزگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نہ صرف ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق غرب اردن سے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔جن میں اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔
ستمبر میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے؟ رپورٹ آ گئی
دوسری جانب مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بیت عنبتا کے مقام پر تلاشی کے دوران جامعہ کے طالب علم یوسف الفقہاءکو گرفتار کیا گیا، اسی طرح علی الصباح قلقیلیہ شہر میں اسرائیلی فوج نے 13 سالہ خالد سلیمان غنام نامی ایک بچے کو بھی گرفتار کیا ۔
فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر
دریں اثنا مشرقی شہر جنین میں تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔جن کی شناخت فرید محمد علاونہ، ابراہیم اسعد بداد ، یوسف محمود فشاشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔








