ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہرعلی کی پریس کانفرنس میں اہم باتیں

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے باعث اعزازاورفخرکی بات ہے جبکہ ٹیسٹ چیمپین شپ میرے لیے چیلنج ہے اور ہمارا ٹارگٹ رینکنگ میں اوپرجانا ہے، سرفرازاحمد کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر سے اوپر جانا ہے، وقت کیساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اورمیں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اس لئے آپ مجھے بدلا ہوا دیکھیں گے۔ڈیڑھ سال کپتانی کرچکاہوں بہت کچھ سیکھا ہے

آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کھیل کھیلنا ہے،،فاسٹ باولنگ میں نئے چہروں کی طرف دیکھنا ہے،کپتانی کا انحصار ٹیم کے کمپوزیشن پر ہوتا ہے،پی سی بی حکام نے یقین دلایا ہے کہ یہ کپتانی مختصروقت کےلیے نہیں،

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا فیصلہ کرلیا

میرے پاس اتنا وقت ضرور ہے کہ اپنی صلاحیتیوں کو ثابت کرسکوں.ایسی ٹیم بنانے کی ضرورت ہے جو دباوَ میں بہتر کھیل سکے،کوشش ہے کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دیں،ایسے کھلاڑی تلاش کریں گے جو طویل عرصے تک پاکستان کےلیے کھیل سکیں،جیت کے ساتھ ساتھ اچھے کھلاڑیوں کی تلاش بھی ہدف ہوگا
میچ سے کیا ہارا جان سے بھی ہار گیا

Comments are closed.