سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے متعددگاڑیاں تھانے میں بند کرادیں وجہ کیا بنی

چیچہ وطنی۔ (اے پی پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن ساہیوال ندیم الرحمن کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کا شہر بھر میں غیر قانونی بس اسٹینڈز اور ویگن اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ بیسیوں گاڑیاں تھانے میں بند، متعدد کو بھاری جرمانے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں غیرقانونی بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز کی بدولت ٹریفک کی صورتحال اکثر دگرگوں ہو جاتی تھی اور آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ عوامی شکایات پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے واصف یسین کو ہدایت کیں جن کی روشنی میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور عارفوالا پل پر ایک خصوصی آپریشن میں بیسیوں ویگنوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کروایا جبکہ متعدد ڈرائیورز کو بھاری جرمانے بھی کیے۔شہر کے سماجی و عوامی حلقوں نے کارروائی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جاتا رہے گا جن کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments are closed.