لاہور :اسلام دشمنی یا کوئی اور معاملہ ، اطلاعات کےمطابق امریکہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ بارنے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزا نہ دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کو ویزہ جاری نہ کرنا اس وقت سوشل میڈیا پر بہت بڑاایشو بنا ہوا ہے دوسری طرف لاہورہائیکورٹ بار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاے کہ پاکستان کے بڑے صوبے کے چیف جسٹس کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے ویزا نہ دینے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

دوسری طرف عوام الناس نے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز شخصیت کو ویزا جاری نہ کرنے پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ بار نے امریکی سفارتخانے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فوری طور پر ایک دن میں ویزہ جاری کیا جائے۔

صدر ہائی کورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا نے مشترکہ بیان میں امریکہ کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی ہے۔اور کہا کہ اگر ویزہ نہ دیاگیا تو پھر اس سے پاکستانی عوام میں سخت نفرت پھیلے گی

Shares: