واشنگٹن:شام میں کردوں کے خلاف کارروائی پر امریکہ کی طرف سے ترک صدر طیب اردوان کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے سخت اور تلخ جملوں کے جواب میں ترکی کے صدر طیب اردوان کی طرف سے بھرپورجواب کے بعد دونوں ملکوں کی فضا بہت خراب ہوگئی تھی ، تاہم اب صورت حال سنھبلنے لگی ہے
اصل سے نقل بہتر ، ایک اور حمزہ علی عباسی کا ظہور
ذرائع کےمطابق معاملات بگڑنے کے بعد اب ٹرمپ اور اردوان میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی شام میں معمولی مارٹر گولے اور اسنائپر کی جھڑپ تھی جو ختم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اردون نے بھی جنگ بندی یا لڑائی روکنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، کردوں نے بھی رجب اردوان جیسی خواہش کا اظہار کیا۔https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1185219642668867585?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1185219643432230913&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fus-president-trump-twit-about-erdogan%2F
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افسوس ایسی سوچ سالوں پہلے سے نہیں تھی، ماضی میں ایسی صورت حال سے مصنوعی طریقوں سے نمٹا گیا، دونوں جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1185219641972539392?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1185219642668867585&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fus-president-trump-twit-about-erdogan%2F
انہوں نے لکھا کہ دولت اسلامیہ کردوں اور ترک دونوں جانب سے گھیرے میں ہیں، پہلی بار یورپی ممالک دولت اسلامیہ میں شامل اپنے شہریوں کے واپسی کے لیے تیار ہیں، واپسی پہلے ہی ہوجانی چاہئے تھی جب جنگجو ہمارے قبضے میں تھے۔
.https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1185219641972539392?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1185219641972539392&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fus-president-trump-twit-about-erdogan%2F
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بہرحال اس معاملے میں اچھی پیش قدمی ہوئی ہے۔
ترک امریکا تعلقات کی بنیاد مضبوط اور جڑیں گہری ہیں، ترک صدر اردوان نے ٹرمپ کے جواب میں خوبصورت جواب دے کر سب کو حیران کردیا
ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی اور امریکا تعلقات کی بنیاد مضبوط اور جڑیں گہری ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ باہمی تعلق کی مضبوطی کے لیے جو اقدامات کیے گئے ان سے مطمئن ہوں، باہمی کوششیں خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام برقرار رکھیں گی۔
سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ،پی سی بی
Comments