گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) ضلع کونسل کو گجرات میں ختم کئے جانے کے بعد ضلع گجرات میں تین تحصیل کونسلز قائم کر دی گئی ھیں تحصیل کونسل گجرات 396 دیہاتوں پر مشتمل ھوگی جبکہ تحصیل کونسل کی آبادی 6 لاکھ 71 ھزار 80 افراد پر مشتمل ھو گی نئی مردم شماری کے نعد نئی تحصیل کونسل میں یونین کونسلز کی تعداد بھی بڑھ جائے گی تحصیل کونسل کو میٹروپولیٹن کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ھے تحصیل کونسل میں سٹی گجرات کی میونسپل کارپوریشن اور نئی میونسپل کمیٹی منگووال سمیت کنجاہ میونسپل کمیٹی اور جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی بھی شامل کر لی گئی ھیں.. اس کے علاوہ 396 دیہات الگ تحصیل کونسل گجرات میں شامل ھونگے 2017 کی مردم شماری کے مطابق 396 دیہاتوں کی آبادی 6 لالھ 71 ھزار 810 افراد درج کی گئی ھے تحصیل کونسل کے 396 دیہاتوں کی نئی حلقہ بندی کی فہرست کے مطابق تحصیل کونسل کا دیہات نمبر ایک دولت نگر جبکہ دیہات نمبر 396 آخری گاوں سیدہ رکھا گیا ھے نئی تحصیل کونسل گجرات میں 2 نئے تھانے بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ھے منگووال چوکی کو بھی تھانے کا درجہ مل چکا ھے جبکہ نئے بننے والے تھانہ شاھین کی نئی بلڈنگ گاوں نارووالی یا شاھین چوک میں بنائی جائے گی جلالپورجٹاں کی نئی حلقہ بندی میں بھی درجن سے زائد دیہات شامل کر لئے گئے ھیں ان دیہاتوں کو سٹی جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی میں شامل کئے جانے کے خلاف ن لیگی اور پیپلز پارٹی کے متوقع امیدواروں کی طرف سے کمشنر گوجرانوالہ کو اعتراضات داخل کرا دئے گئے ھیں جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی کنجاہ میونسپل کمیٹی اور گجرات میونسپل کاروریشن میں 70 سے زائد دیہات شامل کئے جانے کا معاملہ ھائیکورٹ تک جانے کا امکان ھے شہری امیداواروں نے الزام لگایا ھے ھمیں بلدیاتی اور جنرل لیکشن میں ھرانے کے لئے یہ سیاسی چال چلی گئی ھے جسے ھم ناکام بنائیں گے.

Shares: