کانگریسی ترجمان نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’مودی شاہ‘ کی جوڑی کو انتخابی جلسوں میں صرف آرٹیکل 370 یاد آ جاتا ہے۔
کانگریس نے کشمیر معاملے پر مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ
کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ملک کی حقیقی صورت حال کو چھپایا جا رہا ہے اور اس دفعہ کے سہارے مسائل پر پردہ ڈال کر عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں 93 فیصد بچوں کو مناسب غذا نہیں مل رہی اور اس سال کے غذائیت کے اعداد و شمار میں ہندوستان کی رینکنگ دنیا میں 102 ہے جو نیپال، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے غریب ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔
گاندھی کا یوم پیدائش، کانگریسی رہنما نے بھارتی نظام پر ہی سوالات اٹھا دیے
واضح رہے کہ بھارت میں بھوک اور افلاس کی صورت حال تشویشناک صورت حال اختیار کر گئی.بھارت ان افریقی ممالک کی لائن میں کھڑا ہے جو معاشی طور پر اب تک بہت پیچھے ہیں۔
مودی کا بھارت بھوک اور افلاس میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا
بھوک کی شدت کے معاملے میں بھارت کو 117 ممالک میں سے 102 مقام ملا ہے۔ 117 رینک پر بھوک کا سب سے مشکل مسئلہ رکھنے والا ملک وسطی افریقی جمہوریہ ہے۔ مودی جب پہلے دفعہ بھارت کا وزیر اعظم بنا تو اس وقت بھارت کا مقام 55 نمبر پر تھا، مودی کی حکومت میں 100 پر گیا اور اب مزید ابتر ہوگیا.بھارت اب 102 پر ہے . اب بھارت افریفی ملک نائیجر اور سیرا لیون کے برابر ہے. بھارت سے صرف چند افریقی ملک ہی پیچھے ہیں.