کویت نے پاکستانیوں کیلئے دروازے کھول دیئے

0
69

کویت نے پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کیلئے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفقار بخآری اور کویت کی وزیر اکنامک افیئرز مریم ہاشم کے درمیان کے درمیان ابوظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں وزارتی سیشن کے موقع پر ملاقات میں اتفاق کیا گیا، وزارت اوورسیز کے اعلی آفیسر نے بتایا کہ کویت پاکستان سے صحت، تعلیم، زراعت اور تعمیرات سے متعلق افرادی قوت کو درآمد کریگا اور مفاہمتی یاد داشت کے بعد کویتی لیبر مارکیٹ پاکستانی افرادی قوت کیلئے کھل جائے گی، ابو ظہبی میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے اعلی حکام نے پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزا پراسس کو آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا،

مزید پڑھیں
لیسکو کا انڈسٹریل یونٹس کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کا اعلان

Leave a reply