کراچی :کرکٹر سرفراز نواز کی حمایت میں قومی ہاکی کھیل کے کھلاڑیوں کا احتجاج ، اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

شاندارمہمان نوازی ، شکریہ پاکستان ، شاہی محل سے شاہی فرمان جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ دنوں سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی قیادت سے برطرف کردیا تھا لیکن بورڈ کا یہ فیصلہ کراچی میں کرکٹ کے مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔

کرکٹ کے مداح اتوار کو کراچی میں سرفراز کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے جہاں سابق کپتان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی سی بی کے خلاف احتجاج کیا۔

لاہور کی سڑکوں پر اندھیرا یا روشنی اہم فیصلہ آگیا

سفید کٹ پہنے ننھے کرکٹرز نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں جبکہ مظاہرین نے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے خلاف اور سرفراز احمد کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے میں پاکستان ہاکی اولمپیئن وسیم فیروز نے بھی شرکت کی اور کہا کہ پی سی بی نے سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا، بورڈ اپنے فیصلے پر ازسر نو غور کرے۔

ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کی قیادت میں ٹیم نے متعدد کامیابیاں بھی حاصل کی تھی، اس کو یوں برطرف کردینا ٹھیک نہیں اور ساتھ ساتھ بابر اعظم کو ابھی کپتان بنادیا ہے جس سے اس کی بیٹنگ پرفارمنس بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

گزشتہ دنوں وکٹ کیپر بیسٹمین سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹاکر اظہر علی کو ٹیسٹ جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سرفراز احمد کو قومی اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے ٹیم میں واپس جگہ بنائیں۔

Shares: