پاک فوج کے شہید جوان لانس نائیک زائد حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی .شہید کی نماز جنازہ حویلی آزاد کشمیر کے گاوَں کلساں میں ادا کر دی گئی. واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر گزشتہ شب بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت پانچ شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ کیے اور 9 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا۔
بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج
وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان و شہریوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔عمران خان نے بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور انہیں مؤثر انداز سے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت و بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔

بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

Shares: