بھارتی ریاست بہار میں ریلوے پولیس سمیت تمام سیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے بہار میں اسلامی تنظیموں کے ذریعہ عوامی مقامات ، سیکورٹی فورسز اور اداروں اور دفاتر پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔خدشہ کے بعد بہارکے کم از کم 15 اضلاع میں پولس اور سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے دفاتر اور کیمپوں پر خصوصی نگرانی جبکہ بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور رش والے علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔

دوسری طرف پٹنہ (ریل) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سجیت کمار نے کہا کہ ”تہوار کے موقع پر بہارآنے والے مسافروں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے۔ اسی کے پیش نظر تمام ریلوے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے لے کر تھانہ انچارج کو سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ “

بھارت میں ریڈ الرٹ : آئی جی آئی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

پولس ذرائع کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع پٹنہ، نالندہ، جہان آباد، گیا، روہتاس، کیمور، بکسر، آرہ، اورنگ آباد، نوادہ اور مظفر پور میں سیکورٹی زیادہ سخت کی گئی ہے۔ اسی طرح ریاست کے کئی علاقوں میں آنے جانے والی گاڑیوں کو سختی کے ساتھ چیک بھی کیا گیا۔

بھارت نے اچانک ہندوستانی بحریہ کو کیوں‌ ہائی الرٹ کر دیا؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

واضح رہے کہ این آئی اے نے 14 اکتوبر کو بنگال سے لے کر پنجاب اور کشمیر سے لے کر کیرالہ تک دہشت گردحملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔

Shares: