ٹناٹر کے قتلے گھی یا تیل سے اپنی خوشبو اور ذائقہ کھو دیتے ہیں ان کا خوشبو اور ذائقہ رکھنا ہو تو انہیں چربی میں فرائی کریں

سبز مرچ کو فریج میں رکھنے سے پہلے اسکی اوپر والی ڈنڈی اتار دیں اس طرح مرچیں کافی دیر کے لئے فریش رہتی ہیں

بیسن میں دو کھانے کے چمچ چاول کا آٹا ملانے سے پکوڑے خستہ اور لذیذ بنیں گے

اگر سالن بنانے کے بعد شوربے قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آ رہا ہو توآدھا چائے کا چمچ قصوری میتھی اس میں شامل کر دیں چند سیکنڈ کے اندر تیل یا گھی اوپر آ جائے گا

پیاز کو کرسپی اور اچھا براؤن کرنے کے لئے پیاز کے سلائس کو دہی میں پندرہ منٹ کے لئے بھگو دیں پھر فرائی کریں اس سے پیاز کا رنگ اچھا آ ئے گا کرین یا ملائی کو کھٹا ہونے سے بچانے لے لئے اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں

گرمیوں میں گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے کپڑے کو سرکہ اور پانی میں تر کر کے گوشت اس میں لپیٹ دیں کافی دن تک گوشت خراب نہیں ہوگا

باسی چاولوں کو تازہ کرنے کے لئے دیگچی میں پانی ابال کر اس میں چاول ڈال دیں ایک ابال آنے کے بعد چھان لیں اور دم پر رکھ دیں

آلو جب بھی ابالیں تو انھیں گرم گرم چھیل لیں ٹھنڈے ہونے کے بعد چھیلنے سے ان میں لیس پیدا ہو جائے گی

Shares: