پاکستان رضاکار فورس مورخہ 26 اکتوبر بروز ہفتہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں رضا کار امن کانفرنس کا انعقاد کروانے جا رہی ہے جس کا مقصد پاکستان اور پاکستانی لوگوں کی امن پسندی اور اچھے اخلاق سے دنیا کو باور کروانا ہے اور اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور امن کیلئے کشمیر مارچ کا نعقاد بھی کیا جائے گا ،
تفصیلات کیمطابق اس کانفرنس کی صدارت چئیرمین رضاکار فورس پاکستان احمد اسامہ طاہر کریں گے ، اس کانفرنس میں مشیر وزیراعظم برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر برائے سیفران اینڈ اینٹی نارکوٹکس شہریار خان آفریدی ، میر محمد علی خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، اس کانفرنس میں ملک بھر کی 42 یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے ، کانفرنس میں دنیا کو بتایا جائے گا پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس دنیا کے ہر خطے کی طرح جنوبی ایشیا کو بھی امن کی ضرورت ہے ،
کانفرنس کے بعد تمام شرکاء یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کریں گے اور دنیا کو یہ پیغام بھی دیا جائے گا کہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان و بھارت کے امن کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کیساتھ پوری دنیا کا امن منسلک ہے، اور اگر اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ موجود ہے جو کہ اگر خدانخواستہ ہوئی تو پوری دنیا پر اس کے اثرات ہونگے،
وزیرداخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، کن امور پر ہوئی بات چیت؟ اہم خبر