لاہور :مسلم لیگ ن کے سیاسی حلیف امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ساجد میر نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا. انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ فضل الرحمن اور اپوزیشن کے دھرنے کا بہت چرچا ہے جس کی حکومتی عہدیدار اور پی ٹی آئی کے حامی مخالفت کررہے ہیں اور ان کے دلائل اس حوالے سے کمزور ہیں. کہا جارہا ہے کہ یہ ملکی مفاد کے لئے خطرناک ہے. حالانکہ لوگ حکومت کی طرف سے مہنگائی سے تنگ ہیں اور حکومت اپنی پالیسیوں میں ناکام ہیں اور لوگ اس کے پیش نظر احتجاج کررہے ہیں. مدارس کے بچوں کو اس میں استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ عاقل اور ذی شعور لوگ شریک ہورہے ہیں .انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا ہے یہ امن و امان کے خلاف ہے یہ باتیں اس وقت کیوں نا یاد آئیں جب 136 دن کا دھرنا دیا گیا. کشمیر کا مسئلہ بہت اہم ہے اس پر پوری قوم متحد ہے اس پر اپوزیشن نے بھی مظاہرے کئے اور پیغامات ریکارڈ کرائے. آزادی مارچ کے حوالے سے اعتراضات حقیقت پر مبنی نہیں. انہوں نے کہا کہ میں اس دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور اس حکومت کے قائم رہنے یا ہونے کا کوئی جواز نہیں .یہ حکومت نتائج کے سلسلہ میں نہیں بنی بلکہ ان کو لایا گیا. اس لیے یہ دھرنا بلکل بجا ہے. یاد رہے اس سے قبل سینیٹر ساجد میر مولانا فضل الرحمان کے سرگودھا میں ہونے والے ملین مارچ سمیت دیگر پروگراموں میں بھی شریک ہوئے .
م
مسلم لیگ ن کے سیاسی حلیف ساجد میر نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا
Shares: