ترکی کے خلاف مغرب ایک اور جال بن رہا ، شام میں‌مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں‌ کے استعمال پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا.یوں ترکی کو اس کے کیے کی سزا دینے کے لیے گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے. امریکی اخبار پہلے ہی الزام لگا چکا ہےکہ شمالی شام میں‌ترکی نے کرد علیحدگی پسندوں‌کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیںِ.

تفصیلات کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر ممانعت پر کام کرنے والی عالمی تنظیم ‘او پی سی ڈبلیو’ کے ماہرین شام میں حالیہ ایام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے دوران کردوں کے خلاف ممنوعہ آتشیں اسلحےاور کیمیائی ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال کےالزامات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی تنظیم کے ماہرین نے شمالی شام میں غیر روایتی اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے واقعات کے بارے میں معلومات جمع کررہے ہیں۔
روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی
شمالی شام میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر ترکی کے حملے کے بعد مبینہ طور پر انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اگرچہ فوجی کارروائی کی مدت زیادہ طویل نہیں رہی تاہم ترکی کی فوج اور مسلح ملیشیاؤں کی جانب سے مرتکب جرائم نے اقوام متحدہ کو مجبور کر دیا کہ وہ کردوں کے خلاف ممکنہ جنگی جرائم کی سرکاری تحقیقات کا آغاز کرے۔

ترکی شام میں کیسے ہتھیار استعمال کر رہا، امریکی جریدے نے تصاویر جاری کردیں

Shares: