وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کو فون، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

0
35

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کو فون، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو محمدنواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں –

وزیراعظم عمران خان نے محمد نوازشریف کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ محمد نوازشریف کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں -محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں -محمد نوازشریف کو ہر طرح کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں –

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

Leave a reply