بلاول بھٹو اور مریم نواز ملاقات میں حکومت کیخلاف جدوجہد پر اتفاق

0
35

جاتی عمرہ میں بلاول بھٹو اور مریم نواز ملاقات کے دوران حکومت کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیاگیا.

باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق مریم نواز کا قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا،،مریم اورنگزیب.کائرہ صاحب مجھے میاں صاحب نے آپ سے ذاتی طور پر افسوس کرنے کو کہا تھا،لاہور:آپکے بیٹے کے انتقال پر افسوس تعزیت کےلیے جلد آپ کے گھر آؤ ں گی،آئین کی سربلندی اور جمہوریت ہی ملک کو آگے لےجاسکتی ہے، دونوں کا اتفاق.لاہور:بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، مل کر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا .پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں حکومت کےخلاف جدوجہد پر اتفاق ہوا،بجٹ کے متعلق مشترکہ عملی کےلئے اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،ملاقات میں اتفاق کیاگیا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔ بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر قبل نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے جہاں ان کا استقبال مریم نواز نے کیا۔
ملاقات میں دونوں کی جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول مریم ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ یہ صرف انتشار پھیلانے اور نیب سے ریلیف حاصل کرنے کی سازش کا حصہ ہے.
قبل ازیں وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے مریم نوازاور بلاول بھٹو کے ظہرانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخت لاہور کیخلاف تقاریر کرنیوالے وہیں ظہرانے میں شرکت پر مدعو ہیں،اچھا ہوتا پہلے مریم بی بی اپنے ووٹروں سے معافی مانگ لیتیں .ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دن دیہاڑے دروغ گوئی اور قصے کہانیوں کا مقابلہ ہوگا.
نواز لیگ اور پی پی دونوں نےایک دوسرے پر کرپشن کے مقدمات بنائے.وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سوال یہ ہے دونوں ایک دوسرے خلاف پہلے غلط تھے یا آج غلط ہیں.لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمران خان کا واضح ویژن ہے
انہوں نے ان کی میٹنگ پر طنزیہ جملہ کستے ہوئے کہ یہ چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن پر دو طرفہ گفتگو ہوگی
مریم بی بی اور بلاول بھٹو دونوں کرپشن کے نئے طریقوں پر بات کریں گے
واضح رہ کہ آج ہونے والی ملاقات میں اعلیٰ سیاسی قیادت کی گرفتاریوں سمیت دیگر امور پر صلاح مشورے کیے جائیں گے۔ بجٹ اور معیشت کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔
اہم میٹنگ اور نشست میں پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسن مرتضیٰ اور چودھری منظور شرکت کریں گے۔ جبکہ ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، محمد زبیر، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے رمضان المبارک میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو افطار پارٹی پر بلایا تھا اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا تھا۔

Leave a reply