سرکاری ہسپتال میں نواز شریف کا علاج کن پیسوں سے ہو رہا ہے؟

0
49

شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

 

سرکاری ہسپتال میں نواز شریف کا علاج کن پیسوں سے ہو رہا ہے؟

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج زکواۃ فنڈ سے کیا جارہا ہے۔جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے چودھری شوگر ملز میں طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظور کرلی۔لیکن جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ العزیزیہ ریفرنس میں ان کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور نہیں کرتی تب تک وہ رہا نہیں ہوسکتے۔اور جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ انہیں بیرون ملک علاج کی اجازت دیتے ہوئے ای سی ایل سے ان کا نام خار ج کرنے کا حکم جاری نہیں کرتی تب تک وہ ملک سے باہر بھی نہیں جاسکتے۔جس کے لیے میاں شہباز شریف نے درخواست دائر کررکھی ہے۔

لیکن جب تک وہ ملک میں ہیں اور قید کی حالت میں ہیں تو ان کا علاج اسی طرح سرکاری سطح پر جاری رہیگا۔اور یہ علاج اسی فنڈ سے ہوگا جس سے سرکاری ہسپتالوں میں عام شہری کا علاج ہوتا ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران میاں نواز شریف کے علاج پر مجموعی طورپر لاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔انہیں پلیٹ لیٹس کے کئی بیگ لگائے جاچکے ہیں۔ان کے علاج کے لیے قابل ترین ٹراکٹرز کا بورڈ قائم کی گیا ہے۔اور انہیں بورڈ کی تجویز کردہ ادویات اور ٹریٹمنٹ دیا جارہا ہے۔یہی نہیں بلکہ انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی سوئٹ میں رکھا گیا ہے۔


محکمہ داخلہ، جیل حکام۔نیب یا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے میاں نواز شریف کے علاج کے لیے سروسز ہسپتال لاہور کو فنڈز دیئے گئے ہیں۔نہ ہی دیئے جانے کا امکان ہے۔اور نہ شریف فیملی کی طرف سے ایسی کوئی آفر سامنے آئی ہے کہ نوازشریف کے علاج پر آنے والے اخراجات خود ادا کرنے چاہتے ہیں۔حالانکہ نواز شریف کے علاج معالجے پر خرچ ہونے والے تمام ترفنڈز سے بیسیوں غریب مریضوں کا علاج کیا جاسکتا تھا۔

Leave a reply