پولیس افسر نے اپنے ہی بیٹے کو گولی مار دی
گورکھ پور:باپ ظالم ، ذہنی مریض یا عدم برداشت کا حامل ، اپنے ہی بیٹے کو موت کے گھاٹ میں اتارنے والے پولیس آفیسرنے اپنے رویے سے علاقے میں خوف کی فضا پیدا کردی ، اطلاعات کے مطابق پولیس افسر نے تھانے میں موجود اپنے بیٹے کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔
ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام کیوں نہیں نکالا جارہا، وزیراعظم
رشین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گورکھ پور کے چاؤری چاؤرا پولیس اسٹیشن میں ہیڈکانسٹیبل کی اپنے بیٹے سے تلخ کلامی ہوئی اور اسی دوران انہوں نے اپنی بندوق سے اسے گولی مار دی۔دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت اروند یادیو کے نام سے ہوئی اور پولیس نے ان کی لائسنس یافتہ بندوق بھی قبضے میں لے لی۔
کشمیر اور امت مسلمہ ——از–علی حسن اصغر
پولیس کے سرکل افسر سمت شکلا کا کہنا تھا کہ ‘اروند کا اپنے بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا اسی دوران انہوں نے فائرنگ کی جس سے ان کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا’۔رپورٹ کے مطابق اروند یادیو کا بیٹا وکاس یادیو ان کی پہلی بیوی سے تھا اور گورکھ پور میں ہی رہائش پذیر تھے۔اروند یادیو پولیس اسٹیشن کے چیف تھے ، اب اپنے ہی زیرانتظام علاقے کی جیل میں نظر بند ہیں