پاکستان کا پانی کی کمی کے چیلنجز کا سامنا کرنےوالے ممالک میں ساتواں نمبر ہے، پاکستان میں دستیاب پانی کا 93 فیصد زراعت جبکہ 7 فیصد روزمرہ استعمال میں آتا ہے، دستیاب پانی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 46 ارب سے زائد خطیر رقم سے قومی پروگرام برائے اصلاح و پختگی کھالہ جات کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں حکومت پنجاب کا 60 فیصد حصہ ہے جبکہ بقایا 40 فیصد وفاقی حکومت ادا کرے گی ،

یہ بات وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال نے زراعت ہاؤس میں شعبہ آبپاشی کے ترقیاتی پروگرامز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، نعمان لنگڑیال نے شعبہ کی کارکردگی کو سراہا اور کاشتکاروں کی معاونت کیلئے ہر ممکن سہولت پہنچانے کی ہدایت بھی کی ،

Shares: